سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے ۔سراج قاسم تیلی7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 67برس تھی۔

ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کااعزاز حاصل کرنے والے پاکستان سابق کرکٹر شاہد محمود14دسمبر کو امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئے، وہ پہلے پاکستانی بولر تھے۔

پاکستان کے سینئر صحافی طارق محمود اسلام آباد کے اسپتال میں 17 دسمبر کو خالق حقیقی سے جاملے، کورونا وائرس سےمتاثرہ صحافی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی2دسمبر کواسلام آباد کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 76 برس تھی

خدا کرے کہ نیا آنے والا سال 2021 ملک پاکستان کے لیے ترقی و عروج لے کر آئے ، اور اس مہلک وباء کورونا وائرس سے اور اس جیسی تمام وبائوں سے محفوظ رکھے ۔اللہ کریم سال2021 مسلم دنیا کی یگانگت،اتحاد اور دائمی امن کا سال بنے،آمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *