پاکستانی سیاست کے بدلتے رخ

عبدالروف مغل صاحب بھی گوجرانوالہ کے اہم سیاسی کھلاڑی ہیں جو 1997 ء میں ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے عبد الرؤف مغل صاحب سن 2002 ء کے الیکشن م۸ں حصہ نہ لے سکے کیوںکہ اس وقت الیکشن لڑنے کے لیے بی اے کا ڈگری ہولڈر ہونا لازمی کرار دیا گیا اور عبدالروف مغل صاحب ایف اے کی ڈگری اپنے پاس رکھتے تھے تو اس سلسلہ کے پیش نظر عبدالروف مغل صاحب نے اپنے چھوٹے بھائی محمد سعید مغل صاحب کو جو ٹی اے ڈگری ہولڈر تھے جو الیکشنیں صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر پنجہ آزمائی کے لئے بھیجا تو عبد الرؤف مغل صاحب کے بھائی محمد سعید مغل صاحب کامیابی کے ساتھ ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے محمد سعید مغل صاحب تنظیم مغلیہ آل پاکستان کے صدر بھی ہیں ان 2008 ء میں جب بی اے کی ڈگری کی شرط ختم ہو گئ تو پھر

عبد الرؤف مغل صاحب نے الیکشن کے میدان میں خود پنجہ آزمائی کا فیصلہ کیا اور سن 2008 ء میں ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے ان 2013 ء اور ان 2018 ء میں بھی ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے…. چوہدری محمد ناصر چیمہ صاحب بھی گوجرانوالہ ضلع کے اہم سیاسی کھلاڑی ہیں صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں پنجہ آزمائی کیا کرتے ہیں ان 2013 ء میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا لیکن چند سو ووٹوں سے شکست برداشت کرنا پڑی جس کے پیش نظر چویدری محمد ناصر چیمہ صاحب نے الیکشن ٹربیونل میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر کاروائی ہوتی رہی

اس دوران چوہدری ناصر چیمہ صاحب نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کو خیر آباد کہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا…. لیکن اس دوران الیکشن ٹربیونل نے 17 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا جس میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث چوہدری محمد ناصر چیمہ صاحب کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے انتخابی نشان سائیکل سے الیکشن لڑنا پڑا اور یوں سترہ پولنگ اسٹیشنوں میں الیکشن کے نتیجہ میں چوہدری محمد ناصر چیمہ صاحب کی لیڈ بڑھ گئ اور چوہدری ناصر چیمہ صاحب ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہو گئے..

. ایس اے حمید بھی گوجرانوالہ کے اہم سیاسی کھلاڑی ہیں جو ایک بات پاکستان مسلم لیگ قائداعظم اور دو بار پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے پلیٹ فارم سے ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے ان 2015 ء میں پاکستان مسلم لیگ کو خیر آباد کہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جس کے پیش نظر ایس اے حمید صاحب نے ان 2018 ء میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں پنجہ آزمایا لیکن اس بار ایس اے حمید صاحب کو شکست فاش برداشت کرنا پڑی.. مدثر قیوم ماہرہ صاحب بھی گوجرانوالہ ضلع کے اہم سیاسی کھلاڑی ہیں جو ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں سے تعلق رکھتے ہیں

اور پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سے وابسطہ ہیں چوہدری مدثر قیوم ناہرہ صاحب سن 2013 ء میں ممبر قومی اسمبلی منتحب ہوئے اظہر قیوم ناہرہ صاحب ممبر صوبائی اسمبلی منتحب ہوئے… اور ان 2015 ء کے بلدیاتی انتخابات میں چوہدری مدثر قیوم ناہرہ صاحب کے بھائی چوہدری مظہر قیوم ناہرہ صاحب چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے… 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *