صادق آباد شہر میں سیورج کا نظام نکارہ ہوگیا

صادق آباد شہر کےمختلف علاقوں میں سیورج کا نظام نکارہ ہونے سے ہر طرف بدبو کا راج انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ۔ شہر کے مشہور مقامات گندے پانی سے بھرے ہوئے ۔تلاب اور نہروں کی شکل اختیار کر گیے لیکن عوام بے بس ہے کس سے فریاد کریں ۔ ہر گلی محلے سیورج کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہر طرف بدبو کا راج ہے۔

اب تو سیورج کا باپی میٹھے پانی میں شامل ہو کر گھروں تک آنےلگا ۔ جس کی وجہ گھروں میں بیماریوں نے جنم لے لیا ہے آئے روز کسی نہ کسی گھر کوئی بیمار رہنے لگا ہے۔ بچے اور نوجوان سکول کالج جاتے ہوئے پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ۔ نمازی حضرات نماز پڑھنے کے لیے مساجد کی طرف آتے لیکن راستے میں سیورج کے گندے پانی نے جینا دشوار کیے ہوا۔

شہر کی مشور کالونی الیاس کالونی مین گلی میں آئے روز سیورج کا پانی جمع رہتا ہے۔ جو کئی کئی دن تک رہنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عرتوں اور بچوں کو گزرنے میں اتنی مشکلات درپیش ہیں کہ الفاظ میں بتانا ممکن نہیں رہا ۔ آئے روز الیاس کالونی کی مین روڑ سیورج کے گندے پانی سے نہر کا منظر پیش کرتی ہے۔ جیسے عبور کرنا کتنا دشور ہوتا ہے۔ عوام کا انتظامیہ سے سوال ہے ہمارا قصور کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *